انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** غزوۂ سفوان(بدر اولیٰ) (جمادی الثانی ۲ھ) غزوہ ذی عشیرہ سے واپس ہونے کے بعد دس روز گزرے تھے کہ ایک شب کرزبن جابر فہری نے جو مکہ کے روساء میں سے تھا مدینہ کی چراگاہ پر شب خون مارا اور بہت سے اونٹ اور بکریاں چرا کر لے گیا، جن میں حضور اکرم ﷺ کے اونٹ بھی تھے،یہ اطلاع ملتے ہی حضور ﷺ حضرت زیدؓ بن حارثہ کو مدینہ میں اپنا نائب مقررکر کے دو سو مجاہدین کے ساتھ کرز بن جابر کے تعاقب میں سفوان تک پہنچے جو نواح بدر میں ہے ،اسی وجہ سے ارباب سیر اس کو غزوہ سفوان اور غزوہ بدر اولیٰ بھی کہتے ہیں، سفید پرچم حضرت علیؓ کے ہاتھ میں تھا،کر زبن جابر بچ کر نکل گیا، لڑائی نہیں ہوئی اور آپﷺ مدینہ واپس تشریف لائے۔