انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** دولت حفصیہ (تیونس) موحدین نے اپنی جانب سے تیونس میں حفص نامی ایک شخص کونیابت وحکومت پرمامور کیا تھا، اس کے خاندان میں یہ عہدہ نسلاً متوارث ہوا، آخرسنہ۶۲۵ھ میں اس خاندان نے خودمختاری اختیار کی، اس خاندان نے قریباً تین سوسال تک تیونس میں نیک نامی کے ساتھ حکومت کی، آخر سنہ۹۴۱ھ میں عثمانی امیرالبحر باربروسا خیرالدین نے تیونس کوفتح کرکے مقبوضاتِ عثمانیہ میں شامل کیا اور اس خاندان کا خاتمہ ہوا۔