انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** والدین کی دعاء رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ (ابراہیم:۴۱) ترجمہ: اے رب ہمیں ہمارے والدین کو ،تمام اہل ایمان کو جس دن حساب کی پیشی ہوگی مغفرت فرمادیجئے۔ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا (الاسراء:۲۴) ترجمہ:اے رب ہمارے والدین پر رحم فرمائیے،جس طرح کہ انہوں نے بچپن میں ہماری پرورش کی۔ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ (نوح:۲۸) ترجمہ:اے ہمارے رب ہماری اورہمارے والدین کی اورجو ہمارے زمرہ میں ایمان کے ساتھ داخل ہیں اور تمام مومن مرد و عورتوں کی مغفرت فرمادیجئے۔ فائدہ:والدین اورعام مومنین کی بھلائی کے لئے یہ دعائیں ہیں۔