انوار اسلام |
س کتاب ک |
سرکاری ملازم امامت کرسکتا ہے یا نہیں؟ ایسی سرکاری ملازمت جس میں انسان کوئی غیر شرعی کام کرنے پر مجبور نہ ہو جائز ہے اور ایسے لوگوں کی امامت میں کوئی قباحت نہیں ہے، امامت کے لیے ضروری ہے کہ قرآن بہتر طریقہ پر پڑھ سکتا ہو اور نماز کے ضروری احکام سے واقف ہو، اس لئے محض سرکاری ملازمت کی وجہ سے کسی کا آپ کی امامت پر اعتراض درست نہیں ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۳۰۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۱۵۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)