انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مقتدی نے امام کی تکبیر تحریمہ ختم ہونے سے پہلے اپنی تکبیر ختم کرلی تو اس کا کیا حکم ہے؟ زید نے امام کے استھ تکبیر تحریمہ شروع کی مگر امام کی تکبیر سے پہلے ختم کردی تو زید کی نماز نہیں ہوئی، اس لئے تکبیر تحریمہ پوری ہونے کے بعد نماز شروع ہوتی ہے، تو جس نے امام کی تکبیر تحریمہ پوری ہونے سے قبل اپنی تکبیر پوری کرلی وہ امام سے پہلے نماز میں شروع ہوگیا، لہٰذا اس کی اقتداء صحیح نہ ہوگی، اگر اسی تحریمہ سے منفرداً نماز پڑھے گا تو وہ بھی نہ ہوگی۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۳۰۵، زکریا بکڈپو، دیوبند)