انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سفر میں جاتے وقت حضرت جبیر بن مطعم سے روایت ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا اے جبیر! کیا تم چاہتے ہو کہ جب سفر میں جاؤ تو اپنے دوستوں سے صورت اورحالت میں بہتر اورتوشہ (دولت) میں بڑھ کررہو۔(حضرت جبیرؓ نے) عرض کیا جی ہاں! میرے ماں باپ آپ پر قربان! آپ نے فرمایا تو یہ پانچ سورتیں پڑھ لیا کرو۔ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ،إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ، قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ،قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ہر صورت کو بسم اللہ الرحمن الرحیم سے شروع کیا کرو اور بسم اللہ الرحمن الرحیم پر ختم کرو (یعنی آخر میں سورہ ناس کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لو) حضرت جبیر کہتے ہیں کہ میں دولت مند اورمالدار تھا مگر جب سفر کرتا تھا تو اپنے ساتھیوں میں سب سے زیادہ تباہ حال اور مفلس ہوجاتا تھا،جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ سورتیں سیکھیں اوران کو ہمیشہ پڑھنے لگا تو سفر سے واپسی تک اپنے دوستوں سے زیادہ اچھے حال میں اور دولت مندرہتا تھا۔ (حصن:۲۸۷،ابو یعلیٰ)