انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
رکوع یا سجدہ کی تسبیح بدلنے سے سجدۂ سہو لازم ہوتا ہے یا نہیں؟ اگر کسی شخص نماز میں ایک رکعت کے اندر جب پہلے سجدہ میں گیا تو تین مرتبہ بجائے سبحان ربی الاعلیٰ کے سبحان ربی العظیم پڑھے اور پھر سجدہ سے اٹھتے ہوئے سمع اللہ لمن حمدہ اور ربنا لک الحمد پڑھے اور اللہ اکبر کہہ کر دوسرے سجدہ میں چلا جائے ، تو ایسی صورت میں بھول کر ایسا کرلینے سے نہ نماز فاسد ہوگی اور نہ ہی سجدۂ سہو واجب ہوگا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۱۶،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۸۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)