انوار اسلام |
س کتاب ک |
قبرستان میں نمازِ عید پڑھنا کیسا ہے؟ قبرستان میں مردے دفن ہوتے ہوں اور وہاں نئی پرانی ہر قسم کی قبریں موجود ہوں تو وہاں نمازِ عید ادا نہ کی جائے، اس لئے کہ قبرستان میں نماز پڑھنے کی ممانعت حدیث اور فقہ سے ثابت ہے، اگر عیدگاہ کے متصل قبرستان واقع ہو، جب عیدگاہ نمازیوں سے بھرجاتی ہو تو لوگ قبرستان میں بھی عید کی نماز کے لئے کھڑی ہوجاتے ہوں تو اس صورت میں اگر نمازیوں کے سامنے قبریں ہوں گی تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی، اگر سامنے قبریں نہ ہوں کوئی مضائقہ نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۴۱۱،۴۱۲، مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۱۹۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)