انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا تراویح میں مکمل قرآن ختم کرنا امام کی ذمہ داری ہے؟ تراویح پڑھانا امام کی ذمہ داریوں میں سے ہے، اگر امام قرآن مجید ختم کرنے سے عاجز اور قاصر ہے تو الم تر کیف سے پڑھانے کا ذمہ دارہوگا، البتہ اگر مقتدی تراویح میں قرآن پاک سننے کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہوں تو اس کا انتظام وہ کریں، لوجہ اللہ کوئی تراویح پڑھانے والا نہ ملے تو کسی حافظ کو رمضان المبارک کے لئے نائب امام مقرر کردیں، عشاء وغیرہ ایک دو نمازیں اس کے ذمہ لازم کردی جائیں اور وہ تراویح بھی پڑھائے، تو اجرت دینے کی گنجائش نکل سکتی ہے کہ مجبوری ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۴۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)