انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قضاء نمازوں کے بارے میں ایک غلط روایت ! قضاء نمازوں کے بارے یہ روایتِ حدیث بیان کی جاتی ہے کہ حضرت علی کرّم اللہ وجہہ بیان کرتے ہیں: "رسول اللہ ﷺنے فرمایا:جس شخص کی نمازیں قضا ہوگئی ہوں اور اسے معلوم نہ ہو کہ کتنی نمازیں قضا ہوئی ہیں؟ تو اسے چاہئے کہ پیر کی رات میں پچاس رکعات نماز پڑھ لے، ہر رکعت میں سورہٴ فاتحہ کے بعد سورہٴ اِخلاص پڑھے اور فارغ ہوکر دُرود پڑھے، ان رکعات کو اللہ تعالیٰ سب قضا نمازوں کا کفارہ کردے گا، اگرچہ وہ ایک سو برس کی کیوں نہ ہوں"۔ مگر یہ حدیث لائقِ اعتماد نہیں، محدثین نے اس کو موضوع یعنی من گھڑت کہا ہے، قضاء نمازوں کا کفارہ یہی ہے کہ نماز قضاء کرنے سے توبہ کی جائے اور قضاء نمازوں کو ایک ایک کرکے اداء کیا جائے، قضاء صرف فرض اور وتر کی ہے، سنتوں اور نفلوں کی نہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۵۶، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)