انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جزیہ وصدقات کی وصولی طبری نے لکھا ہے رسول اﷲ ﷺ نے قبیلہ ازد کے جیفر اور عمرو جلندی کے بیٹوں کے پاس حضرت عمروؓ بن عاص کو صدقہ کی تحصیل کے لئے روانہ کیا ،ان دونوں نے حضرت عمروؓ بن العاص کو صدقہ کی تحصیل کی اجازت دے دی ، عمرو نے وہاں کے دولت مندوں سے زکوٰۃ لی اوراسے محتاجوں میں تقسیم کردیا، حضرت عمروؓ بن العاص نے وہاں کے مجوسیوں سے جزیہ لیا، یہ شہری تھے اور عرب دیہاتی. (طبری)