انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جہنم سے حفاظت کی دعائیں قرآنی دعائیں آخر میں بہت ضروری معلوم ہوتا ہے کہ قرآن اوراحادیث میں وارد چند ایسی دعاؤں کا ذکر کردیا جائے جن میں جہنم سے پناہ طلب کی گئی ہے ؛تاکہ قارئین کرام ان مقدس دعاؤں کو اپنے لازمی وظائف میں شامل فرما کر باری تعالی سے جہنم سے حفاظت طلب کریں، جیسا کہ اس کتاب کے حصہ اول میں پہلے باب میں یہ بیان ہوا ہے کہ اللہ تعالی نے جہنم سےزیادہ خطرناک اور کسی چیز سے لوگوں کو نہیں ڈرایا؛لہذا ہمیں جہنم سے ڈرتے ہوئے اعمال صالحہ کے ساتھ ان دعاؤں کے ذریعہ بھی جہنم سے اپنی حفاظت کا سامان تیار کرنا چاہیے۔ پہلی دعاء "رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ" (سورۃ البقرہ:۲۰۱،البخاری ومسلم،کنزالعمال:۲/۱۸۹) (ترجمہ)اے ہمارے پروردگار ہمیں دنیا میں بھی بہتری عطا فرما اور آخرت میں بھی اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ فرما۔ دوسری دعاء "سُبْحَانَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ، رَبَّنَا إِنَّکَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ، رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَکَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ ، رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِکَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ" (عمران:۱۹۱،۱۹۴) (ترجمہ) (اے ہمارے پروردگار)آپ ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالیجئے،اے ہمارے پروردگار بے شک آپ جس کو دوزخ میں داخل کریں اس کو واقعی رسواہی کردیا اورایسے (کفار)ناانصافوں کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں، اے ہمارے پروردگار ہم نے ایک پکارنے والے (محمد ﷺ)سے سنا کہ وہ ایمان لانے کے لئے اعلان کررہے ہیں کہ تم اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ سو ہم ایمان لے آئے، اے ہمارے پروردگار پھر ہمارے گناہوں کو بھی معاف فرمادیجئے اور ہماری بدیوں کو ہم سے زائل کردیجئے اور ہم کو نیک لوگوں کے ساتھ موت دیجئے اے ہمارے پرور دگار اور ہمیں وہ چیز (ثواب اورجنت) بھی دیجئے جس کا ہم سے ان پیغمبروں کی معرفت آپ نے وعدہ فرمایا ہے اور ہمیں قیامت کے روز رسوانہ کیجئے،یقیناً آپ وعدہ خلافی نہیں کرتے۔ تیسری دعا "رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ" (آل عمران:۱۶) (ترجمہ)اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لائے ہیں پس آپ ہمارے گناہ معاف کردیجئے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالیجئے۔ چوتھی دعاء "رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا کَانَ غَرَامًا ، إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا" (سورۃ الفرقان:۶۵،۶۶) (ترجمہ)اے ہمارے پروردگار ہم سے جہنم کا عذاب دور کیجئے کیونکہ اس کا عذاب پوری تباہی ہے،بے شک وہ برا ٹھکانا اوربرا مقام ہے۔ پانچویں دعا : "رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَکَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ" (سورۃ مؤمن:۷) اے ہمارے پروردگار تیری رحمت اور علم ہر چیز پر حاوی ہے،اس لیے جن لوگوں نے توبہ کرلی ہے اور تیرے راستے پر چل پڑے ہیں،اُن کی بخشش فرمادے اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچالے۔ جہنم سے حفاظت کی نبوی دعائیں پہلی دعاء "اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَارْضَ عَنَّا وَتَقَبَّلْ مِنَّا وَأَدْخِلْنَا الْجَنَّةَ وَنَجِّنَا مِنْ النَّارِ وَأَصْلِحْ لَنَا شَأْنَنَا كُلَّهُ" (سنن ابن ماجہ،باب دعاء رسول اللہ ﷺ،حدیث نمبر:۳۸۲۶) (ترجمہ)اے اللہ:ہمیں بخش دے، ہم پر رحم فرما،ہم سے راضی ہوجا، ہمارے (اعمال صالحہ)کو قبول فرما، ہمیں جنت میں داخل فرما ،دوزخ سے نجات عطاء فرما اورہمارے تمام امور کی اصلاح فرما۔ دوسری دعاء اللَّهُمَّ إنِّي أسْألُکَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِکَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ، والسَّلامَةَ مِنْ كُلِّ إثْمٍ، والغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ ، والفَوْزَ بالجَنَّةِ ، والنَّجَاةَ مِنَ النَّار۔ (مستدرک حاکم ،کنزالعمال:۲/۱۸۸،عن ابن مسعود) (ترجمہ)اے اللہ،ہم سوال کرتے ہیں تیری رحمت کے اسباب کا،تیری بخشش کے سامان کا،حصہ ہر نیکی کا،ہرقسم کے شر سے سلامتی کا، جنت کی کامیابی کا اور دوزخ سے نجات کا۔ تیسری دعاء اللَّهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْآخِرَة (مسند احمد،باب حدیث بسر بن ارطاۃؓ،حدیث نمبر:۱۶۹۷۰) اے اللہ،تمام امور میں ہمارا انجام بخیر فرما اور ہمیں دنیا کی ذلت اورآخرت کے عذاب سے نجات عطا فرما۔ چوتھی دعاء اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ حَرِّ جَهَنَّمَ ( نسائی،الاستعاذۃ من حرالنار:۵۴۲۵) (ترجمہ)اے اللہ،میں پناہ لیتا ہوں آپ کے ساتھ قبر کے عذاب سے،دجال کے فتنہ سے،جینے اور مرنے کے فتنہ سے اور دوزخ کی آگ سے۔ پانچویں دعاء اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ ، وَمِيکَائِيلَ ، وَإِسْرَافِيلَ ، وَمُحَمَّدٍ نَعُوذُ بِکَ مِنَ النَّارِ (ابن السنی،طبرانی کبیر،دار قطنی فی الافراد،مستدرک،سنن سعید بن منصور،کنزالعمال:۲/۱۶۰) (ترجمہ)اے اللہ:جبریل،میکائیل،اسرافیل اورمحمد کے پروردگار،ہم آپ کے ساتھ جہنم سے پناہ طلب کرتے ہیں۔ چھٹی دعاء اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ الْعَافِيَة فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَة۔ (ابن ابی شیبہ،کنز العمال:۲/۲۳۶) (ترجمہ)اے اللہ،میں آپ سے دنیا اورآخرت میں (ہرعذاب سے )سلامتی طلب کرتا ہوں۔ ساتویں دعاء اللَّهُمَّ أَجِرْنِى مِنَ النَّار (ابو داؤو) (ترجمہ)اے اللہ مجھے جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما: آٹھویں دعاء اللَّهُمَّ إِلَيْکَ لَا إِلَى النَّارِ أَنَا وَأَهْلُ بَيْتِي (ابن ابی شیبہ،کنز العمال:۱۳/۶۴۴،طبرانی کبیر،کنز العمال:۱۳/۶۴۵، ۱۲/۱۰۱) (ترجمہ)اے اللہ(آپ)مجھے اور میرے گھرانے کو اپنی طرف بلائیے نہ کہ جہنم کی طرف نویں دعاء اللھم انی اسئلک بوجہک الکریم وامرک العظیم ان تجیرنی من النار والکفروالفقر (مسند الفردوس دیلمی کما عزاہ السیوطی فی کنز العمال:۱۲/۲۰۷) (ترجمہ)اے اللہ میں آپ سے آپ کے عزت والے چہرے اور امر عظیم (یعنی حکمرانی)کے واسطے سے التجا کرتا ہوں کہ مجھے دوزخ،کفر اورمحتاجی سے محفوظ فرمادیں۔ دسویں دعاء اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ بِنِعْمَتِکَ السَّابِغَةِ علی وبلائک الحسن الذی ابتلیتنی بہ وَفَضْلِکَ الْعَظِيمِ الَّذِي أَفْضَلْتَ عَلَيَّ أَنْ تُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ بِمَنِّکَ وَفَضْلِکَ وَرَحْمَتِکَ (مسند الفردوس دیلمی:۱/۴۵۵،کنز العمال:۲/۲۰۷) (ترجمہ)اے اللہ،آپ کی مجھ پر کامل نعمت کے وسیلہ سے اورآپ کے بہترین امتحان کے وسیلہ سے جس کے ساتھ آپ نے میرا امتحان لیا اور آپ کے فضل عظیم کے واسطہ سے جس کے ساتھ آپ نے مجھ پر احسان فرمایا آپ اپنے احسان فضل اورمہربانی سے مجھے جنت میں داخل فرمادیجئے۔ گیارہویں دعاء سب کے آخر میں آنحضرت ﷺسے ایسی دعا بیان کی جاتی ہے جو بہت سی دعاؤں کی جامع ہے اور بہت ہی مفید ہے۔ اللَّهُمَّ أَنْتَ الأَوَّلُ لا شَيْءَ قَبْلَکَ، وَأَنْتَ الآخِرُ لا شَيْءَ بَعْدَکَ، أَعُوذُ بِکَ مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ نَاصِيَتُهَا بِيَدِکَ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنَ الإِثْمِِ وَالْکَسَلِ وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْغِنَى وَفِتْنَةِ الْفَقْرِ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ، اللَّهُمَّ نَقِّ قَلْبِي مِنَ الْخَطَايَا کَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ، اللَّهُمَّ بَعِّدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطِيئَتِي کَمَا بَعَّدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، هَذَا مَا سَأَلَ مُحَمَّدٌ رَبَّهُ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ خَيْرَ الْمَسْأَلَةِ وَخَيْرَ الدُّعَاءِ وَخَيْرَ النَّجَاحِ وَخَيْرَ الْعَمَلِ وَخَيْرَ الثَّوَابِ وَخَيْرَ الْحَيَاةِ وَخَيْرَ الْمَمَاتِ وَثَبِّتْنِي وَثَقِّلْ مَوَازِينِي وَأَحِقَّ إِيمَانِي وَارْفَعْ دَرَجَتِي وَتَقَبَّلْ صَلاتِي وَاغْفِرْ خَطِيئَتِي، وَأَسْأَلُکَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى مِنَ الْجَنَّةِ آمِينَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ فَوَاتِحَ الْخَيْرِ وَخَوَاتِمَهُ وَجَوَامِعَهُ وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ وَظَاهِرَهُ وَبَاطِنَهُ، وَالدَّرَجَاتِ الْعُلَى مِنَ الْجَنَّةِ آمِينَ، اللَّهُمَّ وَنَجِّنِي مِنَ النَّارِ وَمَغْفِرَةِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَالْمَنْزِلَ الصَّالِحَ مِنَ الْجَنَّةِ آمِينَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ خَلاصًا مِنَ النَّارِ سَالِمًا، وَأَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ آمِنًا، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ أَنْ تُبَارِکَ لِي فِي نَفْسِي وَفِي سَمْعِي وَفِي بَصَرِي وَفِي رُوحِي وَفِي خُلُقِي وَفِي خَلِيقَتِي وَأَهْلِي وَفِي مَحْيَايَ وَفِي مَمَاتِي، اللَّهُمَّ وَتَقَبَّلْ حَسَنَاتِي، وَأَسْأَلُکَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى مِنَ الْجَنَّةِ آمِينَ. (المعجم الکبیر،باب ام سلمۃ واسمھا ھند بنت ابی،حدیث نمبر:۱۹۶۶۹) (ترجمہ)اے اللہ،آپ اول ہیں آپ سے پہلے کوئی شئے نہیں اورآپ آخر ہیں آپ کے بعد کوئی شئے نہیں،میں آپ کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں ہر اس جانور کے شر سے جس کا کنٹرول آپ کے ہاتھ میں ہےاور آپ کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں گناہ اور سستی سے عذاب دوزخ سے،عذاب قبر سے،دولتمندی کے فتنہ سے،غربت کے فتنہ سے اور آپ سے پناہ لیتا ہوں دکھ اورعذاب سے،اے اللہ میرے دل کو خطاؤں سے اس طرح صاف کردے جس طرح آپ نے سفید کپڑے کو میل سے صاف کیا ہے اے اللہ،میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنا فاصلہ کردیں جتنا مشرق اورمغرب کے درمیان فاصلہ کیا ہے یہ وہ دعاء ہے جو محمد(ﷺ)نے اپنے رب سے کی ہے، اے اللہ میں آپ سے بہترین سوال ،بہترین دعا،بہترین کامیابی،بہترین عمل،بہترین اجر، بہترین زندگی اورنیک موت کا سوال کرتا ہوں آپ مجھے ثابت قدم رکھئے،میرے نیک اعمال قبول فرمالیجئے،میرا مرتبہ بلند کردیجئے،میری نماز قبول فرما لیجئے،میرے گناہ معاف کردیجئے،میں آپ سے جنت میں بلند درجات طلب کرتا ہوں آمین،اے اللہ میں آپ سے خیر کے مبادیات اوراس کی انتہائیں،اس کے مجموعہ جات،اس کے اول آخر باطن کو طلب کرتا ہوں اورجنت میں بلند درجات کا سوال کرتا ہوں آمین،اے اللہ مجھے دوزخ سے نجات،رات میں اوردن میں بخشش اورجنت میں بہتر مقام عطاء فرما آمین،اے اللہ میں آپ سے دوزخ سے صحیح سالم خلاصی چاہتا ہوں آپ مجھے جنت میں با امن داخل فرمادیجئے،اے اللہ،میری بصارت میں،میری روح میں،میری خلقت میں،میرے اخلاق میں،میرے گھرانے میں، میری زندگی میں اور میری موت میں برکت عطاء فرما،اوراے اللہ،میری نیکیوں کو قبول فرما اور میں آپ سے جنت میں بلند مراتب کا طلب گار ہوں، آمین۔ جنت اورجہنم کا افسوس (حدیث)حضرت ابوامامہ فرماتے ہیں کہ سرورکائنات ﷺنے ارشاد فرمایا،جب کوئی بندہ نماز پڑھتا ہے لیکن اللہ تعالی سے جنت کی طلب نہیں کرتا تو جنت کہتی ہے افسوس ہے کیا اس کے لئے ضروری نہیں تھا کہ یہ اللہ سے جنت طلب کرتا،اور جب وہ جہنم سے پناہ طلب نہیں کرتا تو جہنم کہتی ہے افسوس! کیا اس کے لئے ضروری نہیں تھا کہ یہ اللہ کے ساتھ جہنم سے پناہ مانگتا ۔ (مسند الفردوس :۱۱۴۱،کنزالعمال:۲/۱۳۶)