انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** محمد مخلوع محمد فقیہہ کے بعد اس کے بیٹے محمد مخلوع نے تخت نشین ہوکر محمد بن محمد حکم لخمی وزیر سلطنت کو تمام اختیارات سلطنت عطا کردیئے ۷۰۳ھ میں ابو الحجاج بن نصر حاکم وادی آش نے علم بغاوت بلند کیا،مگر گرفتار ومقتول ہوا،ماہِ شوال ۷۰۵ھ میں محمد مخلوع نے افریقہ کے قلعہ سوطا کو فتح کیا،وزیر السلطنت سے رعایا کے اکثر لوگ ناخوش تھے،جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ محمد مخلوع کے بھائی نصر بن محمد کو بغاوت پر آمادہ کیا اوراول وزیر السلطنت کے مکان کو لوٹ کر قصرِ شاہی پر دھاوا کردیا،محمد مخلوع کو گرفتار ومعزول کرکے نضر بن محمد کو تختِ سلطنت پر بٹھایا۔