انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** آپ مریض پر کیا پڑھے حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب اپنے کسی گھر والے کی عیادت فرماتے تو دایاں ہاتھ ان پر پھیرتے ہوئے یہ فرماتے اَللّٰھُمَّ رَ بَّ النَّاسِ اَذْھِبِ الْبَاسَ اِشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُکَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا (اذکار:۱۱۳،بخاری،مسلم:۲/۲۲۲،مشکوٰۃ :۱۳۴) حضرت ابن مسعودؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب کسی مریض کی عیادت فرماتے تو یہ دعاء کرتے اَذْھِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَاشِفَاءَ اِلَّا شِفَاءَکَ شِفَاءًلَایُغَادِرُسُقْمًا ترجمہ: اے لوگوں کے رب تکلیف دور ہوجائے، شفادیجئے،آپ شفاء دینے والے ہیں،آپ کے علاوہ کوئی شفا دینے والا نہیں،ایسی شفاء دیجئے کہ کوئی بیماری نہ رہے۔ (الدعاء:۲/۱۳۱۸)