انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** فضل وکمال گوابن زبیرؓ کو اپنی صغرسنی کے باعث براہ راست فیضان نبوت سے بہریاب ہونے کا موقع نہیں ملا تھا، کیونکہ ان کی عمر اس وقت ۸،۹ سال سے زیادہ نہ تھی، تاہم حضرت زبیرؓ بن عوام جیسے باپ اور عائشہ ؓ صدیقہ جیسی خالہ کی آغوش تربیت میں پرورش پائی تھی جو مردوں سے زیادہ مذہب کی واقف کار تھیں، اس لئے ابن زبیرؓ کا دامن علم مذہبی علوم سے خالی نہ رہا۔