انوار اسلام |
س کتاب ک |
بیت الخلاء میں اذان کا جواب دینا اور دُرود پڑھنا کیسا ہے؟ قضاءِحاجت کی حالت میں اللہ تعالیٰ کا نام لینا مکروہ ہے، اس لئے بیت الخلاء میں زبان سے نہ اذان کا جواب دیا جاسکتا ہے اور نہ درود کے الفاظ پڑھے جاسکتے ہیں، دل ہی دل میں جواب دینے اور درود پڑھ لینے کی گنجائش ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۳۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)