انوار اسلام |
س کتاب ک |
ایک سجدہ بھول گیا تو کس طرح ادا کرے؟ اگر کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو اور اس نے پہلی رکعت میں بھول کر صرف ایک سجدہ کیا، تو اس نماز کے دوران جب یاد آجائے فوراً جب ہی وہ سجدہ کرلے اور جس رکن کے درمیان میں وہ سجدہ کیا وہ رکن دوبارہ ادا کرلےاور اخیر میں سجدہ سہو کرکے نماز ختم کرے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۱۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۴/۴۴، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۷۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۹۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)