انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اٹھارہ سالہ بے داڑھی مونچھ لڑکا بڑوں کی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے یا نہیں؟ اٹھارہ سالہ لڑکا شرعاً بالغ ہے نابالغ نہیں، داڑھی مونچھ کا کوئی اعتبار نہیں، لہٰذا اس کو بھی صف میں کھڑا ہونا چاہئے، اگر کوئی لڑکا نابالغ ہو اور وہ تنہاء ہو یعنی اس کے ساتھ کوئی دوسرا نابالغ نہ ہو بلکہ اور سب بالغ ہوں تو اس کو بھی مردوں کی صف میں کھڑا ہونا چاہئے، مردوں کی صف سے علاحدہ تنہاء نہیں کھڑا ہونا چاہئے، البتہ اگر کئی نابالغ لڑکے ہوں تو ان کی صف مردوں کے پیچھے مستقل کردی جائے، وہ مردوں کی صف میں نہ کھڑے ہوں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۴۹۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)