انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نکودار اغلن موسوم بہ احمد خان نکودار اغلن زمانۂ شہزادگی میں دولت اسلام سے مالا مال ہوچکا تھا،لہذا اس نے تخت نشین ہوتے ہی اپنا لقب احمد خان رکھا اور شیخ کمال الدین عبدالرحمن الرافعی کو وزارت کا عہدہ عطا کیا،سلطان احمد خان نے مسلمانوں کے لئے ہر قسم کی سہولتیں بہم پہنچائیں،اُن کو بڑے بڑے عہدے عطا کئے،مغلوں کی فریہ رسموں کو مٹایا اورآئین اسلام کو ترویج دینے کی کوشش کی سلطان احمد خان کی وجہ سے بعض دوسرے مغول بھی اسلام میں داخل ہونے شروع ہوئے مغل سرداروں بالخصوص سلطان احمد خان کے بھائی ارغون خان نے جب دیکھا کہ سلطان احمد خان کی وجہ سے مغلوں کی عزت وسیادت کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے تو انہوں نے بغاوت کی سازش شروع کی۔