انوار اسلام |
س کتاب ک |
درودِ شریف کے مسائل واحکام کیا روضۂ اقدس پر درود شریف رسول اللہ ﷺ خود سنتے ہیں؟ آنحضرت ﷺ پر درود و سلام پڑھنے کا تو حکم ہے اور اس کے بے شمار فضائل آئے ہیں، مگر اس کے الفاظ اور اس کا وہی طریقہ صحیح جو آنحضرت ﷺ نے خود ارشاد فرمایا، آج کل جو لوگ گاگاکر درود و سلام پڑھتے ہےں یہ طریقہ نہ صرف خلافِ سنت ہے بلکہ محض ریاء کاری ہے، درود شریف اگر روضۂ اقدس پر پڑھا جائے تو آنحضرت ﷺ خود سنتے ہیں یا فرشتے پہنچاتے ہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۸۲، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)