انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اگروضو کے پانی میں مستعمل پانی مل جائے تو … ؟ جو پانی وضو میں استعمال ہوکر جسم سے گرے، اسے مستعمل پانی کہتے ہیں، مستعمل پانی پاک تو ہے؛ لیکن دوبارہ اس سے وضو یا غسل نہیں کیا جاسکتا؛ اگر یہ پانی دوسرے صاف پانی کے ساتھ مل جائے تو اگر اتنی مقدار میں مل گیا کہ اس مستعمل پانی کی مقدار بڑھ گئی تو اس سے وضو کرنا درست نہیں؛ اگر چند قطرہ مستعمل پانی کے گرگئے، یااس سے زیادہ لیکن غالب مقدار صاف پانی کی ہے تو اس سے وضو کیا جاسکتا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)