انوار اسلام |
س کتاب ک |
فرض نماز میں امام کو لقمہ دینے میں توقف کرنا چاہئے یا نہیں؟ امام سے فرض نماز میں قراءت میں بھولنے یا متشابہات وغیرہ کی وجہ سے غلطی ہوجائے تو دیکھا جائےگا، اگر یہ چوک سورۂ فاتحہ اور بڑی آیت یا تین چھوٹی آیتیں پڑھ لینے کے بعد ہوئی تو رکوع کرے، مقتدی کو لقمہ دینے پر مجبور نہ کیا جائے اور مقتدی کو بھی چاہئے کہ عجلت سے کام نہ لے، لیکن ا س کے باوجود کسی مقتدی نے لقمہ دے دیا اور امام نے لقمہ قبول کرلیا تو صحیح قول کے بموجب نماز درست ہوجائے گی فاسد نہیں ہوگی۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۰۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)