انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
انجکشن کے ذریعہ عورت کے رحم میں مادۂ منویہ پہنچائے توعورت پرغسل واجب ہے یانہیں؟ عورت کی شرمگاہ سے رحم میں انجکشن کے ذریعہ منی پہنچائی جائے اور اس عمل سے عورت میں شہوت پیدا ہو تو غسل کا واجب ہونا راجح ہے اور اگر مطلقاً شہوت پیدا نہ ہوئی تو غسل واجب نہیں، اگر یہ عمل ڈاکٹر یا شوہر کرے تو شہوت کا گمان زیادہ ہے، اس لئے اس صورت میں وجوب غسل کا حکم راجح ہوگا(مگرڈاکٹر سے یہ عمل کرانا قطعاً حرام ہے)۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۳۴)