انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** غریب الحدیث اصطلاحی مفہوم یہ عنوان غریب (نادر قسم کا) ہے،حدیث کی غرابت الفاظ و معانی کے اعتبار سے ہے، اسناد کے پہلو سے نہیں،غرابت وطن سے دوری کا نام ہے، غریب مسافر کو کہتے ہیں، جو مضمون ظاہر الفاظ سے دور یا فہم عام سے بالاہو وہ غریب ہے، عجیب ہے، اس کی غرابت اسی پہلو سے ہے اور یہ کوئی کمزوری کی بات نہیں نہ یہ کوئی جرح کی بات ہے،اس کا سندا غریب ہونے سے کوئی تعلق نہیں، حدیث اسناد کے پہلو سے غریب ہو تو اس پر اصول حدیث کے تحت بحث کی جاتی ہے،لغت، ادب اوراسالیب عرب کے تحت نہیں، سو حدیث غریب اور غریب الحدیث میں فرق ہے۔