انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نماز کے لئے کھڑا ہو ام رافع نے حضورپاک ﷺ سے عرض کیا اے اللہ کے رسول ہمیں کوئی نیک کام بتادیجئے جس کا ثواب اللہ پاک ہمیں عطا فرمائے،آپﷺ نے فرمایا جب تم نماز کے لئے کھڑے ہو تو دس مرتبہ سبحان اللہ دس بار لا الہ الا اللہ دس بار الحمد للہ اوردس بار اللہ اکبر اوردس بار استغفر اللہ کہہ لیا کرو۔ (ابن سنی،۹۷،حاکم صفحہ۲۵۵،،اذکار،۳۳،بسند صحیح) حضرت عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ جب نماز میں داخل ہوتے تو یہ دعاپڑھتے۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ وَھَمَزِہِ وَنَفْخِہِ وَنَفَثِہِ (ابن ماجہ،صفحہ۵۸،حاکم:۱/۲۰۷،بسند صحیح) ترجمہ: اے اللہ میں پناہ مانگتا ہوں مردود شیطان سے اس کے وسوسے سے اس کے کبر سے اس کے سحر سے۔