انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حلیہ مبارک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہ بہت طویل القامت تھے،نہ پست قد،مگر دوسرے آدمیوں کے مجمع میں سب سے بالا معلوم ہوتے تھے،رنگ گندمی پُر ملاحت،سرخی مائل تھا، سر مبارک بڑا، داڑھی خوب بھری ہوئی، بال سیاہ،قدرے پیچیدہ،آنکھیں گول، بڑی،سیاہ، پُر رونق،سر کے بال سیدھے اکثر کان کی لو تک اور کبھی کندھوں تک اورکبھی کان کی لوسے بھی اوپر رہتے تھے، بھویں باہم پیوستہ ایک باریک سی رگ درمیان فاصل تھی کہ غصہ کے وقت ظاہر ہوجاتی تھی،آنکھوں کی سفیدی میں سُرخ ڈورے بھی تھے،رُخسار نرم اور پُر گوشت تھے،سر میں تیل ڈالتے تھے اور آنکھوں میں سُرمہ لگاتے تھے دانت مثل مروارید سفید وچمک دار تھے، تبسم کے سوا کبھی کھل کھلا کر نہ ہنستے تھے،آپ نہایت خندہ رو شیریں کلام،فصیح ،شجاع اورجامع جمیع کمالاتِ انسانیہ تھے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں شانوں کے درمیان مہرِ نبوت تھی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا کام خود اپنے ہاتھ سے کرتے تھے،کسی کا سوال رد نہ کرتے تھے۔