انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت مولانا سیّد محمد یوسف بنوریؒ (۱)دنیا کا تجربہ شاہد ہے کہ محض کتابیں پڑھ لینے سے کسی کو علمِ حقیقی کے ثمرات حاصل نہیں ہوتے بلکہ اس کے لئے ’’پیشِ مردے کاملے پامال شو ‘‘ پر عمل کی ضرورت ہے (جب تک آدمی کسی مرد کامل کی مکمل شاگردی اختیار نہیں کرتا اور اس کی اطاعت نہیں کرتا اس وقت تک درجۂ کمال تک نہیں پہونچ سکتا)۔ (۲)دنیا ایک عبرت کدہ ہے ، رات و دن اور صبح و شام عبرت انگیز واقعات آنکھوں کے سامنے آتے رہتے ہیں ، ظالموں کا انجام بھی دیدۂ عبرت سے مخفی نہیں ، عاد و ثمود کے واقعات تو جانے دیجئے عصرِ حاضر کے واقعات بھی نو بہ نو واقعات سے لبریز ہے اللہ تعالیٰ عقل و فہم نصیب فرمائے ۔