انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
زخم سے خون نکلنے پروضو کی تفصیل یہاں دومسئلے ہیں، ایک یہ کہ اگر زخم کو پانی نقصان دیتا ہے تو زخم کی جگہ کو دھونے کے بجائے اس پرمسح کرسکتے ہیں، دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اگراس میں سے خون ہروقت رستا رہتا ہے اور کسی وقت بھی موقوف نہیں ہوتا تو ہرنماز کے پورے وقت کے اندر ایک بار وضو کرلینا کافی ہے بشوطیکہ کوئی دوسرا ناقض وضو پیش نہ آئے اور اگرکبھی رِستا ہے اور کبھی نہیں تو جب بھی خون نکل کر بہہ جائے تو دوبارہ وضو کرنا ہوگا۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۷، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)