انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
صف لمبی ہونے کی وجہ سے پہلی کے بجائے دوسری صف میں نماز ادا کرنا کیسا ہے؟ مسجد چاہے کتنی وقیع وعریض کیوں نہ ہو جب مسجد میں نماز ادا کی جائے تو نماز گاہ کے لئے مخصوص جگہ کی دونوں دیواروں کے درمیان پوری جگہ ایک صف متصور ہوگی اور بہتر یہی ہے کہ پہلی صف میں کھڑا ہوجائے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جس نے صف کی خالی جگہ کو پُر کیا اللہ تعالیٰ اس کے درجہ کو بلند فرمائیں گے"۔ اسی لئے فقہاء نے لکھا ہے کہ پہلی صف میں کھڑا ہونا دوسری صف میں کھڑے ہونے سے اور دوسری صف میں کھڑا ہونا تیسری صف میں کھڑے ہونے سے افضل ہے، یہاں تک کہ اگر پہلی صف میں خلا ہو تو دوسری صف سے راستہ بناتے ہوئے جاکر پہلی صف میں جگہ لینی چاہئے۔ اس لئے پہلے اگلی صف کو پُر کرنا چاہئے، اگلی صف میں نماز پڑھنے والے گرچہ بظاہر امام سے دور ہوں لیکن اصل میں وہی امام سے قریب سمجھے جائیں گے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۲۶۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)