انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
میت کو اس کے رشتہ دار خود غسل دیں اگر سوائے ایک شخص کے دوسرا کوئی بھی نہلانے والا نہ ہو تو اس کو اجرت لینا جائز نہیں، اس لئے کہ اس پر نہلانا فرِض عین ہے، اگر دوسرے بھی نہلانے والے ہوں تو اجرت جائز ہے، کذا فی العلائیہ۔ مگر یہ فرض میت کے رشتہ داروں کو ادا کرنا چاہئے، اپنے عزیز کو خود غسل نہ دینا اور دوسروں کے سپرد کرنا انتہائی بے مروّتی، بے غیرتی اور دلیلِ کبر ہے۔ (احسن الفتاویٰ :۴/۲۱۸، زکریا بکڈپو، دیوبند)