انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت عمارہ بن حزمؓ نام ونسب عمارہ نام، سلسلۂ نسب یہ ہے،عمارہ بن حزم بن زید بن لوذان بن عمرو بن عبد عوف بن غنم بن مالک بن نجار، والدہ کا نام خالدہ تھا اور انس بن سنان بن وہب بن لوذان کی بیٹی تھیں۔ اسلام لیلۃ العقبہ میں ۷۰ انصار کے ساتھ بیعت کی۔ غزوات اوردیگر حالات محرز بن نضلہ سے اخوت ہوئی۔ بدر ، احد، خندق اور تمام غزوات میں شریک ہوئے،فتح مکہ میں بنو مالک بن نجار کا علم انہی کے پاس تھا۔ وفات مرتدین کے جہاد میں حضرت خالدؓ کے ہمراہ تھے،مسیلمہ کذاب کی جنگ میں جسے یوم یمامہ کہتے ہیں،شہادت حاصل کی۔ اولاد مالک نام ایک لڑکا چھوڑا ،جس پرنسل منقطع ہوگئی۔ فضل وکمال زیاد بن نعیم نے ان سے چند حدیثیں روایت کی ہیں،جھاڑپھونک کا منتر جانتے تھے، آنحضرتﷺ نے فرمایا ذرا مجھ کو تو سناؤ، چونکہ شرک کے الفاظ سے خالی تھا، اس لئے آپ نے اجازت دی،چنانچہ ان کے خاندان میں عرصہ تک وہ منتر منتقل ہوتا رہا اورلوگ اس سے فائدہ اٹھاتے رہے۔