انوار اسلام |
س کتاب ک |
مسافر نے مقیم کے پیچھے نماز ادا کی ، پھر معلوم ہوا کہ وہ فاسد ہوگئی تھی تو اب کیا کرے؟ اگر کوئی ایسی بات پیش آئی ہو جس کی وجہ سے نماز باطل ہوگئی ہو اور سجدۂ سہو سے بھی اس کی تلافی نہ ہوسکتی ہو (مثلاً رکن چھوٹ گیا) تو بعد میں دو رکعت پڑھے گا، کیونکہ پہلی نماز سے فرضیت ہی ادا نہیں ہوئی، پس متابعتِ امام بھی باقی نہ رہی، اور اگر فساد ایسا ہے کہ جس کی تلافی سجدۂ سہو سے ہوسکتی ہے تو ایسی نماز سے فرضیت ادا ہوجاتی ہے، البتہ واجب چھوٹنے کی وجہ سے سجدۂ سہو واجب ہوتا ہے اور سجدہ نہ کرنے کی صورت میں نماز واجب الاعادہ ہوتی ہے، لہٰذا اگر ایسی صورت ہے تو بعد میں چار رکعت پڑھے گا، کیونکہ فرضیت پہلی نماز سے ادا ہوچکی ہے، یہ دوسری نماز اس کی تکمیل کے لئے ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۸۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)