انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ایک ساتھ کئی جنازوں پرنماز ادا کی جاسکتی ہے اور کس ترتیب سے؟ اگرکئی جنازے جمع ہوجائیں توبہتر یہ ہے کہ ہرجنازۃ پرالگ الگ نماز پڑھی جائے اور جودرجہ ومقام کے اعتبار سے افضل ہو، اس کی نماز کومقدم رکھا جائے، ویسے ان جنازوں پراکٹھا نماز بھی پڑھی جاسکتی ہے، ایسی صورت میں ترتیب یہ ہوگی کہ امام کے سامنے پہلے مرد کا جنازہ رکھا جائے، اس کے بعد نابالغ بچہ کا؛ پھرعورت کا، اس کے بعد نابالغہ لڑکی کا، جوشخص زیادہ صاحب فضل رہا ہو جنازۃ کی صف میں اس کا جنازہ امام سے قریب ہونا چاہئے، یہ جنازے ایک دوسرے کے مقابل رکھے جائیں گے، یاتواس طرح کہ تمام جنازوں کے سرکا حصہ ایک سیدھ میں آجائے، یااس طرح کہ بعد والے جنازہ کا سرپہلے جنازہ کے مونڈھے کے مقابل ہو۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۷۸، ۱۷۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۸۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۷/۴۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۲۸۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ احسن الفتاویٰ:۴/۲۰۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)