انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اذان میں (اشہد انّ محمدا رسول اللہ) کے وقت انگوٹھے چومنا کیسا ہے؟ اذان میں بوقتِ شہادتین انگوٹھے چومنا، آنکھوں سے لگانا، قرۃ عینی بک یارسول اللہ پڑھنا یہ سب سنت سمجھ کر کرنا صحیح نہیں ہے؛ چونکہ اس زمانہ میں اکثر لوگ اس کو سنت سمجھ کر کرتے ہیں اور نہ کرنے والے کو بُرا بھلا کہتے ہیں اس لئے اب اس کو علمائے محققین نے متروک کردیا ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۲/۹۰، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)