انوار اسلام |
س کتاب ک |
سنت جمعہ کے درمیان خطبہ شروع ہوجائے تو كيا كرے سنت شروع کرنے کے بعد خطبہ شروع ہوتو صحیح یہی ہے کہ سنت کوپورا کرلے؛ مگررکعتوں کوہلکا کرلے اور توڑے نہیں: إذَاشَرَعَ فِي الْأَرْبَعِ قَبْلَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ افْتَتَحَ الْخُطْبَةَ.... تَكَلَّمُوا فِيهِ وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ يُتِمُّ، وَلَايَقْطَعُ۔ (البحرالرائق:۲/۲۷۱) یہ شبہ نہ ہونا چاہیے کہ خطبہ واجب اور یہ نماز سنت ہے؛ کیونک نفل نماز بھی شروع کرنے کے بعد واجب ہوجاتی ہے، اس لیے اس صورت میں ایک واجب ہی کے لیے دوسرے واجب کوچھوڑ رہا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۴۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۸/۲۷۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۶/۹۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)