انوار اسلام |
س کتاب ک |
میت پرمٹی دونوں پیروں کے درمیان سے دیں یانہ دیں؟ قبر پرمٹی ڈالنے کے سلسلہ میں ایسی کوئی تفصیل منقول نہیں ہے کہ مٹی ڈالنے والا اپنے دونوں پاؤں ک درمیان سے مٹی نہ ڈالے، صرف اس قدر مستحب ہے کہ دونوں ہاتھ سے لپ بھرمٹی تین بار ڈالی جائے، ابن ماجہ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور ﷺ قبر پرآتے توقبر کے سرہانے کی طرف سے تین دفعہ قبر پرمٹی ڈالتے، اس لئے فقہاء نے قبر کے سرہانے سے مٹی ڈالنے کومستحب قرار دیا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۹۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)