انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حدیث صحیح لغیرہ یہ وہ حدیث ہے جس میں سب شرطیں صحیح لذاتہ کی پائی جاتی ہوں، علاوہ اس کے کہ کسی راوی کا حافظہ اتنا پختہ نہ ہو جتنا کہ صحیح لذاتہ کے راوی کا ہوتا ہے؛ مگراس کمی کوتعددِ طرق نے پورا کردیا ہو، دوسرے لفظوں میں اس کی تعریف اس طرح کی جاسکتی ہے کہ صحیح لغیرہ وہ حدیث ہے جس کوراوی عادل خفیف الضبط (جس کے ضبط اور یادداشت میں کچھ کمزوری ہو) نے بسند متصل روایت کیا ہو اور وہ حدیث نہ معلل ہو نہ شاذ اور اس کی سندیں بھی متعدد ہوں، راوی کے تام الضبط نہ ہونے کی وجہ سے یہ صحیح لذاتہ نہیں؛ لیکن اس کمی کو چونکہ تعدد طرق نے پورا کردیا ہے، اس لیئے وہ حدیث صحیح لغیرہ ٹھہرے گی۔