انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قصرِ نماز کے لئے کس راستہ کا اعتبار ہوگا؟ ایک شہر کو تین راستے ہیں ، ایک راستہ ۴۸ میل کا ہے جو سڑک اور سواری کا ہے اور ہمیشہ لوگ اِسی راستہ سے شہر جاتے ہیں اور دوسرا راستہ ۴۰ میل سواری کا ہے اور تیسرا راستہ پیدل ۳۵ میل ہے، تو ایسی صورت میں جس راستہ پر سفر کیا جائے اس کا اعتبار ہوگا، اگر وہ ۴۸ میل کا ہو تو قصر لازم ہے خواہ دوسرا راستہ اس سے کم مسافت کا ہو۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۸۰، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)