انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** قبائلی نظام اُوپر یہودیوں کے علمی وتمدنی اثرات کی جوتفصیل پیش کی گئی ہے اس سے یہ اندازہ ہوگیا ہوگا کہ یہود عربوں کے مقابلہ میں زیادہ متمدن اور صاحب علم تھے؛ مگراس کے ساتھ جب ہم ان کی معاشرتی زندگی پرغور کرتے ہیں تووہ عربوں سے کچھ مختلف نظر نہیں آتے، عربوں کی طرح وہ بھی مختلف قبائل میں بٹے ہوئے تھے، ہرقبیلہ کا ایک جدا سردار اور علیحدہ نظام تھا اور صلح وجنگ کے مواقع پروہ اپنی قبائلی مصلحتوں کے تحت ایک دوسرے سے معاملہ کرتے تھے، اسی کا اثر تھا کہ متعدد جاہلی اور اسلامی لڑائیوں میں وہ ایک دوسرے کے مقابلہ میں یاایک دوسرے کے خلاف مدد کرتے نظر آتے ہیں، تفصیل آگے آئے گی؛ اسی طرح یہود کا رہن سہن، معاشرت اور وضع ولباس وغیرہ بھی تقریباً وہی تھا جوعربوں کا تھا، ان باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ عربوں کی قبائلی زندگی کا ان پراچھا خاصا اثر پڑا تھا۔