انوار اسلام |
س کتاب ک |
جسے نماز کی طاقت نہ ہو وہ نماز کا فدیہ دے سکتا ہے یا نہیں؟ شیخ فانی کا روزہ کا فدیہ دینا درست ہے لیکن نماز کا فدیہ خود اس کو دینا درست نہیں ہے اور نمازیں اس فدیہ سے ساقط نہ ہوں گی، کیونکہ نماز میں یہ وسعت ہے کہ اگر کھڑے ہوکر نہ پڑھ سکے تو بیٹھ کر پڑھے اور اگر بیٹھ کر بھی نہ پڑھ سکے تو لیٹ کر پڑھے اور اگر رکوع و سجدہ کے ساتھ نہیں پڑھ سکتا تو اشارہ سے پڑھے، البتہ اس کے مرنے کے بعد جو نمازیں اس کے ذمہ رہ جائیں یا روزے رہ جائیں اور وہ فدیہ دینے کی وصیت کرے اور مال بھی چھوڑے تو اس کے وارثوں کے ذمہ فدیہ کا ادا کرنا ضروری ہے اور حکم اس کا زکوٰۃ کی طرح ہے، تملیکِ فقیر اس میں ضروری ہے، پس اگر مدارسِ اسلامیہ میں طلبہ مساکین کے لئے دیا جائے تو یہ بھی درست ہے اور اس میں ثواب زیادہ ہے، کیونکہ علم دین کے طلبہ کی امداد کی ۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۳۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)