انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت تمیم داری کا قبول اسلام حضرت تمیمؓ داری سے روایت ہے کہ" میں علاقہ شام میں سفر کر رہا تھا ، ایک رات ایک جگہ ٹھہرا تو جاہلیت کے طریقہ کے مطابق جنوں کی پناہ طلب کی، جب میں لیٹنے لگا تو ایک آواز آئی ! پناہ چاہتے ہو تو اللہ سے مانگو، جِن کسی کو اللہ کی گرفت سے نہیں بچا سکتا، رسول اللہ ﷺ کا ظہور ہو چکا ہے ، ہم نے مقام حجون میں ان کے پیچھے نماز ادا کی ہے ، اب جِنوں اور شیطان کا مکر وفریب کا جال ٹوٹ گیا، اب ان پر شہاب ثاقب کی مارپڑتی ہے، تم بھی فوراً اللہ کے رسول کی خدمت میں حاضرہوکرا سلام قبول کرلو، مجھے ساری رات نیند نہیں آئی، صبح ایک راہب کے پاس جا کرسارا معاملہ سنایا، اس نے کہا کہ یہ خبر بالکل صحیح ہے، مکہ میں آخری پیغمبر کا ظہور ہو چکا ہے،یہ سنتے ہی میں سیدھامکہ پہنچا اور آپﷺ کے دست مبارک پر ایمان لایا۔