انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** دعاء سے تکبرکرنے والے کا انجام دوزخ دعاء کاحکم اوراس سے تکبر واعراض پر جہنم انجام ہونے پر ارشاد خداوندی : وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ (غافر:۶۰) ترجمہ:تمہارے رب کا حکم وفرمان ہے،مجھ سے دعاء کرو میں قبول کروں گا،جو لوگ میری عبادت (دعاء سے کہ یہ بھی عبادت ہے) تکبر واعراض کرتے ہیں ذلت وخواری کے ساتھ جہنم میں داخل ہوں گے۔ مطلب یہ ہے کہ جو شخص دعاء اوراللہ پر یقین نہ ہونے کی وجہ سے دعاء سے گریز کرتا ہے اپنی حاجت کے اقرار اور پیش کرنے کو خلاف شان سمجھتا ہے جو تکبر اوربے نیازی پر متفرع ہے،ایسے شخص کو خداوند قدوس ذلت وخواری کے ساتھ دوزخ میں ڈالیں گے۔