انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سو مرتبہ حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا لوگو! توبہ کرو میں بھی سو مرتبہ اللہ سے استغفار کرتا ہوں۔ (مسلم:۳/۱) ابو موسی اشعری ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا میں خدائے تعالی سے سو مرتبہ استغفار کرتا ہوں۔ (الدعاء:۳/۱۶۱۲) حضرت حذیفہؓ نے آپ ﷺ سے تیزی زبان کی شکایت کی کہ مجھے میری زبان نے جلادیا(حد درجہ پریشان کردیا) تو آپ نے فرمایا، تم استغفار سے کہاں ہو، (یعنی بے خبر ہو) میں دن میں سو مرتبہ استغفار کرتا ہوں۔ (الدعاء:۱۶۱۵)