انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سنتوں کے وقت مسائل بیان کرنا کیسا ہے؟ دینی فرائض کے مسائل و احکام بیان کرنا بہت ہی مبارک بات ہے اور موجودہ حالات میں نہایت ہی ضروری ہے، لیکن اس بات کی رعایت ضروری ہے کہ نمازیوں کو خلل واقع نہ ہو، اس لئے بیان کرنے والوں کو چاہئے کہ نماز کے فوراً بعد مسائل بیان کرنے کے بجائے اعلان کردیں کہ میں کچھ ضروری مسائل و احکام بیان کرنا چاہتا ہوں، آپ حضرات سنتوں سے فارغ ہوکر تھوڑی تشریف رکھیں اور جب لوگ سنت ادا کرلیں تو مسائل بیان کریں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۳۵۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)