انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حافظ عبیدی حافظ عبیدی نے تخت نشین ہوکر یکے بعد دیگرے بہت سے وزیروں کو قتل کیا،ہر ایک وزیر موقع پاکر اورامورِ سلطنت پر مستولی ہونے کے بعد مخالفت کا اظہار کرتا اورقتل ہوتا تھا،آخر اس نے اپنے بیٹے کو وزیر بنایا،اس نے بھی موقع پاکر باپ کے خلاف خود تخت نشین ہونے کی سازش وکوشش کی،آخر حافظ عبیدی نے رضوان نامی ایک سنی المذہب کو اپنا وزیر بنایا ،کچھ دنوں کے بعد رضوان بھی شیعوں اورامامیوں کی مسلسل مخالفتوں کے باعث اس عہدے سے دست کش ہوا، یہ واقعہ ۵۴۳ھ کا ہے، اس کے بعد حافط عبیدی نے کسی کو اپنا وزیر نہیں بنایا۔