انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بحری لڑائیاں پھر ۴۴ ھ میں حضرت خالد بن ولیدؓ کے صاحبزادے عبدالرحمن نے رومیوں سے متعدد کامیاب معرکہ آرائیاں کیں اور بسر بن ابی ارطاط بحر روم میں اسلامی بیڑے دوڑاتا رہا، پھر ۴۹ ھ میں مالک بن ہبیرہ رومیوں سے نبرد آزما ہوئے، اورفضالہ بن عبید نے خرہ فتح کرکے بہت سا مالِ غنیمت حاصل کیا، پھر یزید بن شجرہ رہادی نے بحری تاخت کی ۴۸ ھ میں عقبہ بن عامر مصری فوج کے ساتھ بحری مہموں میں مشغول رہے ،لیکن ان مہموں کی حیثیت فاتحانہ نہ تھی؛بلکہ زیادہ تر رومیوں کو دھمکانا اورآئندہ مستقل حملوں کے لئے مناسب مواقع کی تلاش اوراپنی مدافعت مقصود تھی۔