انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اللہ تعالی کا وجود اللہ پر ایمان لانے میں سب سے پہلی بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی کو ماناجائے یعنی اس پر یقین کیا جائے کہ اس ساری کائنات کی پیدا کرنے والی اور عالم کے اس کارخانہ کو چلانے والی ایک ہستی ہے اور وہ اللہ ہے؛ تاریخ سے اور دنیا کی مذہبی کتابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی کا عقیدہ دنیا کی قوموں میں ہمیشہ سے رہا ہے، یعنی اتنی بات ہر زمانہ میں اور تمام قوموں میں جانی جاتی رہی ہے کہ اس دنیا کا کوئی پیدا کرنے والا اور دنیا کو مستقل چلانے والاہے اور وہ بڑی طاقتوں والاہے اور غالباً یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید میں مختلف زبانوں اور مختلف قوموں میں آنے والے جن پیغمبروں کا ذکر کیا گیا ہے ان کی تعلیم اور دعوت کے سلسلہ میں توحید وغیرہ کا تو ذکر آتا ہے لیکن ان کا پتہ نہیں چلتاکہ انہو ں نے اللہ کے وجود کے ماننے پر کوئی خاص زوردینے کی ضرورت سمجھی ہو۔ (دین وشریعت:۳۰، مصنف:مولانا محمدمنظور نعمانی رحمہ اللہ)