انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام وضو ٹوٹنے کی وجہ سے لاحق کو خلیفہ بنائے تو وہ نماز کیسے پوری کرے گا؟ جس مقتدی کا وضو ٹوٹ گیا اور وہ وضو کرنے گیا اور اس کی ایک رکعت فوت ہوگئی تو وہ لاحق ہے، اس کو حکم یہ ہے کہ جس وقت وہ آدمی پہلے فوت شدہ رکعت پڑھے پھر امام کے ساتھ شریک ہو، پس اگر اس نے ایسا کیا تو اس کی نماز امام کے برابر ہوگئی اور اگر اس نے اپنی فوت شدہ رکعت پہلے ادا نہ کی اور امام کے شریک ہوگیا اور پھر امام کا وضو ٹوٹ گیا اور اس نے اس لاحق کو امام بنادیا تو اس کو چاہئے کہ جس وقت امام کی چوتھی رکعت پوری ہوجائے تو یہ شخص کسی مدرک کو خلیفہ بنادے جو اوَّ ل سے امام کے ساتھ شریک تھا، وہ سلام پھیردے گا اور وہ شخص اپنی فوت شدہ رکعت اٹھ کر پوری کرلے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۳۹۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)