انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بغاوتِ افریقہ افریقہ یعنی وہ صوبہ جس میں تونس وقیروان بڑے بڑے مرکوزی قمام تھے اور جومصر ومراکش کے درمیان واقع تھا، ہارون الرشید کے زمانے میں ابراہیم بن اغلب کو سنہ۱۸۴ھ میں چالیس ہزار دینار سالانہ خراج پربطورِ ٹھیکہ کے دے دیا گیا تھا، ابراہیم نے نہایت عمدگی سے افریقہ پرحکومت کی آج کل مامون الرشید کے زمانہ میں افریقہ کا حکمران ابراہیم کا بیٹا زیادۃ اللہ بن ابراہیم بن اغلب تھا سنہ۲۰۸ھ میں تونس کے اندر بغاوت نمودار ہوئی، اس بغاوت کا بانی منصور بن نصیر تھا، منصور بن نصیر نے افریقہ کے اکثرحصہ پرقبضہ کرلیا اور دارالحکومت قیروان میں زیادۃ اللہ کومحصور کرلیا، زیادۃ اللہ نے منصور کوشکست دے کربھگادیا؛ مگرمنصور بن نصیر پھرلشکر فراہم کرکے مقابلہ پرآیا اور دونوں کی زور آزمائیوں کا سلسلہ سنہ۲۰۸ھ سے شروع ہوکر سنہ۲۱۱ھ تک جاری رہا، آخر سنہ۲۱۱ھ میں منصور بن نصیر اپنے ایک ہمراہی کے ہاتھ سے مارا گیا اور زیادۃ اللہ نے اطمینان سے افریقہ پرحکومت شروع کی۔