انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مردوں کے لئے قرآن سے ایصالِ ثواب کرنا کیسا ہے؟ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ تلاوتِ قرآن کا ثواب مردوں کوایصال کیا جاسکتا ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جوشخص قبرستان سے گزرے اور گیارہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے اور مردوں کواس کا ثواب بخش دے توقبرستان کے تمام مردوں کے برابر خود اس کوبھی ثواب پہنچے گا، قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر مظہری میں یہ اور اس کے علاوہ اور بھی احادیث ذکر کی ہیں، جن سے مردوں کوتلاوتِ قرآن کا ثواب پہنچانے کا ثواب ملتا ہے؛ چنانچہ امام ابوحنیفہ، امام مالک اور امام احمد رحمہم اللہ قرآن سے ایصالِ ثواب کے قائل ہیں اور یہی رائے امام غزالی رحمہ اللہ اور بہت سے فقہاء شوافع کی بھی ہے؛ اس لئے صحیح یہی ہے کہ قرآن پڑھ کرمردوں کوایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۰۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)